اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,595FansLike
9,992FollowersFollow
565,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

منی لانڈرنگ کارروائی درست قرار ،لاہور ہائیکورٹ کی ایف بی آر کو منظوری مکمل

اب ٹیکس نادہندگان بچ نہیں سکیں گے اور منی لانڈرنگ کر کے بہانے بنانے والی کمپنیاں اور لوگوں کو آڑھے ہاتھوں لیا جائے گا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکس دہندگان کی جانب سے انسداد منی لانڈرنگ کے قانون اور ایف بی آر کے جاری متعلقہ ایس آرا و سمیت دیگر قانونی شقوں کے خلاف دائر تمام پٹیشنز خارج کردی ہیں،صرف جن کیسوں میں ٹیکس دہندگان کو بھجوائے جانے والے کال اپ نوٹسز کے ساتھ وجہ بیان نہیں کی گئی تھی ان پٹیشنز کو سماعت کیلئے منظور کیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آرکی جانب سے ٹیکس چوروں کے خلاف منی لانڈرنگ کی کارروائی کو درست قرار دیدیا ہے اور ٹیکس چوری کی بنیاد پر180لوگوں اور بڑی کمپنیوں کے خلاف شروع کی جانیوالی منی لانڈرنگ کی کارروائی کو درست قرار دیدیا ہے.ایف بی آر کے مطابق فیصلہ اینٹی منی لانڈرنگ اور ایف بی آر کیلئے تاریخی کامیابی ہے، اب ٹیکس چور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010کے تحت کارروائی سے نہیں بچ سکتے۔ایف بی آر کے ایک افسر نے بتایا لاہور ہائیکورٹ میں ایک سو اسی کے لگ بھگ لوگوں اور کمپنیوں کی طرف سے تین مختلف پٹیشنز دائر کی گئی تھیں، تینوں نوعیت کی پٹینشز خارج کردی گئی ہیں صرف ایک پٹیشن جزوی منظوری ہوئی ہے.