عمران خان کو گرفتار کیا تو امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک اسلام آبا د کو بند کر دینگے۔پی ٹی آئی

پشاور( آن لائن ) پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویزخٹک کی زیر صدارت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں سینئر ترین قیادت اسدقیصر،نورالحق قادری ،اعظم سواتی ،علی امین گنڈاپور،عمر ایوب ،شہریار آفریدی ،عاطف خان ،شوکت یوسفزئی ،شہرام ترکئی شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاگیا۔پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی کال پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف لائحہ عمل طے کرلیاگیا جس کے مطابق اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک اسلام آبا د کو بند کر دیا جائے گا ،احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا ۔ راہنمائوں کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں کے خلاف قائم جھوٹے وبے بنیاد مقدمات کی مذمت کرتے ہیں۔