اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

17 سال بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

کراچی(آن لائن ) دبئی کے راستے آنے والی مہمان ٹیم کی آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، پاکستان کے خلاف سات ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے جوز بٹلر کی قیادت میں انگلینڈ کی 19 رکنی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے پہلے مرحلہ میں ابتدائی چار ٹی20 انٹرنیشنل میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ اگلے ماہ شیڈول آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ سے قبل ہونے والی اس سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی آج ہوگا۔