کراچی :5 جڑواں بچوں کی اسپتال میں 16ویں سالگرہ

کراچی: شہر کے سرکاری کھارادر جنرل اسپتال میں پیدا ہونے والے 5 جڑواں بچوں کی 16ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپتال کے چیئرمین اور معروف ماہر امراض اطفال پروفیسر عبدالغفار بلونے کہا کہ سالانہ دنیا بھر صرف دو خواتین بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوزائیدہ کی قبل از وقت پیدائش اور 1کلو سے کم وزن ہونے کے سبب نوزائیدہ زندہ نہیں رہ پاتے ہیں، معیاری طبی خدمات سے زندگیاں بچائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پروین عباس نے 2006 میں 5جڑواں بچوں کو جنم دیا جو کہ انتہائی کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھتی ہے۔کھارادر جنرل اسپتال نے اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ان بچوں کی طبی ، غذائی، تعلیمی و دیگر ضروریات میں معاونت کی۔

ماہر امراض نسواں ڈاکٹر ہؤوی برڈی نے کہا کہ پانچ جڑواں بچوں کی ولادت کسی بھی معاشرے میں ایک بڑی اور منفرد خبر ہوتی ہے پر ان بچوں کو بچانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ہی اہم ثابت ہوتے ہیں۔