اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز شریف اپنی ڈیل اورہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے متعلق کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے، اپنے لیے ریلیف اور ہمارے لیے تکلیف چاہتا ہے۔

شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ ذہنی مریض اور اجرتی قاتل ہے، وہ اداروں کو بے وقار کرنے کی ناکام اور ناپاک کوشش کرے گا اور رسوا ہو کر گھر جائے گا۔

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ 10 نومبر کو بھرپور حکمت عملی کے ساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر فیصلہ عوام نے اپنے ہاتھوں میں لے لیا تو فیصلہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نہ گندم نہ گیس نہ ایل پی جی ہے، تیس فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے، ڈیفالٹ زدہ حکومت کا گند اٹھانا آسان نہیں۔