اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹی 20 ورلڈ کپ :پاکستان کے جنوبی افریقا کے خلاف 4 وکٹوں پر 50 رنز

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے ہی اوور میں رضوان آؤٹ ہوگئے، انہوں نے صرف 4 رنز بنائے۔

ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے محمد حارث نے طوفانی انداز اختیار کیا، انہوں نے 11 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری، انہوں نے 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنائے۔

آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے۔ کیونکہ جنوبی افریقا جیت کی صورت میں سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا جب کہ پاکستان جیتا تو اس کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکان آخری میچ تک برقرار رہیں گے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ میں فخر زمان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو موقع دیا گیا ہے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں ۔