اریجیت سنگھ نے کانسرٹ میں پسوڑی گانا گا کرمداحوں کو دیوانہ کردیا

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اریجیت سنگھ اپنے انداز میں پسوڑی گاتے ہیں جب کہ ہزاروں مداح ان کے ساتھ اس میگاہٹ گانے کو گنگناتے ہیں۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور پاکستان کے گانے پر پرفارمنس دے کر ارجیت نے یہ ثابت کردیا کہ وہ پاکستان اور اس کے فنکاروں سے محبت کرتے ہیں۔


دوسری جانب چند لوگوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اریجیت سنگھ نے گانے کو برباد کر دیا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی گلوکار نے یہ سپر ہٹ گانا گایا ہو۔ ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز بھی ان چند موسیقاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے چند ماہ قبل اس گانے کو گایا تھا۔

واضح رہے کہ یوٹیوب پر اب تک پسوڑی کو سو ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

+ 15 = 24