اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پہلا ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی: انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف ت3 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پہلے ابتداء میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو انڈر پریشر لائیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے 4 کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کریں گے، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ

کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی، زاہد، محمود شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔