اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

راولپنڈی ٹیسٹ:دوسری اننگز میں انگلینڈ کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

راولپنڈی: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں چائے کے وقفے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنالیے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ پاک انگلیںڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم 579 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، انگلش ٹیم کو 270 رنز کی برتری حاصل ہے۔

انگلش ٹیم کے اوپنر بین ڈکٹ صفر جبکہ اولی پوپ 15، جو روٹ 73، کپتان بین اسٹوکس صفر، ول جیکس 24، ہیری بروکس 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود، نسیم شاہ اور محمد علی نے 2،2 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

چوتھے روز کے آغاز پر پاکستان نے 499 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی جانب سے آغا سلمان 53، زاہد محمود 17 اور حارث رؤف 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے 6، جیک لیچ 2 جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔