اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملتان ٹیسٹ: پہلے ہی سیشن میں بابر اعظم 75 رنز بنا کر آؤٹ

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ کپتان بابر اعظم 75 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ہیں۔

قومی ٹیم 35 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا چکی ہے ، پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم انگلش بولر اولی رابنسن کی گیند پر 75 رنز پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد کریز پراب سعود شکیل 56 اور محمد رضوان 0 کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنزبنائے تھے۔

ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لی تھیں۔

جس کے بعد پہلے روز پاکستان ٹیم سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 5 رنز پر امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے،اس کے بعد عبداللہ شفیق بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔