اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دانیہ جیسی لڑکیوں کو قانون شکنجے میں لانا چاہیے،بشریٰ اقبال

کراچی: مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا ہے کہ خلع لینے والی دانیہ شاہ اور اسکے گھر والے شروع سے ہی عامر لیاقت کو بلیک میل کر رہے تھے۔

ایف آئی سائبر کرائم کی جانب سے دانیہ شاہ کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بشریٰ اقبال نے کہا کہ عامر لیاقت کا کوئی قصور نہیں تھا، انکے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلع لینے والی دانیا شاہ اور انکی فیملی مرحوم عامر لیاقت کی جائیداد کے پیچھے ہے، سابقہ اہلیہ ہونے کے ناطے میرا بھی جائیداد پر کوئی حق نہیں لیکن میں عامر لیاقت کے حق میں کیس کیوں لڑ رہی یہ اللہ بہتر جانتا ہے اور کسی کو جواب دہ نہیں۔

سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سائبر کرائم کے ملزم کو سزا ہونی چاہیے اور یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے، ایسی لڑکیوں کو قانون شکنجے میں لانا چاہیے۔