اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے، عمران کو کئی بار کہا بیٹھ کر بات کریں: احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے اور ہم نےکئی مرتبہ کہا ہےکہ عمران خان بیٹھ کر ہم سے بات کریں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور بدقسمتی سے دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے، سال 2013 میں بھی ہمیں پاکستان ایسے ہی حالات میں ملا تھا ، ملک لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا اور اس وقت دنیا ہمیں دہشتگردی کی نظر سے دیکھتی تھی، اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے مسلح افواج سے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کیخلاف جنگ آئندہ نسلوں کے لیے ہے جس میں پاک فوج ، پولیس اور سکیورٹی کے دیگر اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیں اور ہم نے دہشتگردی کے اس عفریت پر قابو پایا۔

انہوں نے کہاکہ قرضوں میں جکڑا ہوا پاکستان، بجلی بحران کا بھی شکار ہے، سابق دور میں 4 برس کے دوران ملک کا برا حال کر دیا گیا لیکن ہم انشااللہ بحرانوں کو شکست دیں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔