وزیر اعظم نے سرکاری اخراجات میں کمی لانے کے لیے15 رکنی کمیٹی قائم کر دی

وزیر اعظم شہباز شریف نے غیر ضروری سرکاری اخراجات میں کمی لانے کے لیے 15 رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی لانے کی تجاویز اور سفارشات فراہم کرے گی ۔

خبروں کے مطابق ناصر محمود کھوسہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میںپاور اور ہاؤسنگ کے سیکریٹریز، وزیر مملکت خزانہ، معاونین خصوصی اور مشیران، کابینہ، خزانہ، چیئرمین سی ڈی اے اور صوبائی چیف سیکریٹریز کے ساتھ ماہرین معاشیات قیصر بنگالی، فرخ سلیم، زبیر خان اور نوید افتخار کو بھی کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر ضروری سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے وزارتوں اور ڈویژنز سے بھی تجاویز لی جائیں گی، حکومتی حجم میں بھی کمی لانے کی تجاویز تیار کی جائیں گی۔