اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

محمداعظم خان خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ تعینات

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلا م علی نےمحمد اعظم خان کو صوبے کا نگران وزیر اعلیٰ تعینات کر دیا۔گورنر نے وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کی سمری بھی جاری کر دی ہے۔

خبروں کے مطابق گزشتہ رات حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ملاقات میں اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا۔اعظم خان کا نام اپوزیشن کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔

گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی کومشاورت کے ذریعے نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے کے لیے کہا تھا۔

اے این پی کی جانب سے سابق آئی جی ظفر اللہ خان کا نام تجویز کیا گیا تھا۔