اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نجم سیٹھی نے علی سیٹھی کو پی ایس ایل 8 کا ترانہ گانے سے منع کر دیا

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے ابیٹے علی سیٹھی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کا ترانہ گانے سے روک دیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نجم سیٹھی نے لاہور میں پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے ترانے کے متعلق بھی بات کی ،ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا نیا ترانہ علی سیٹھی نے گانا تھا لیکن مفادات کے تنازعہ کے باعث علی سیٹھی کا نام لسٹ سے نکلوا دیا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ علی سیٹھی خود بھی یہ گانا کانے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن میں نے کہا کہ جب میں چیئرمین نہیں رہوں گا تو تب علی سیٹھی گا لے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا نیاترانہ جلد ریلیز کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا ترانہ وقت کے ساتھ ساتھ کافی اہمیت کا حامل ہو چکا ہے۔ہر سال مداح پی ایس ایل کے ٹائٹل سانگ کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں ،ترانے کے متعلق نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی کے ساتھ ساتھ دیگر انٹرنیشنل میڈیا پر بھی بحث دیکھنے میں نظر آتی ہے۔

پی ایس ایل ترانے کا بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے گانے سے بھی موزانہ کیا جاتا ہے۔