سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے کوئی ثبوت نہیں ملے،ایف آئی نے بے قصورقرار دے دیا

وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کوایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ دے دی ۔

لاہور کی اسپیشل کورٹ میں سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔آیف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیورٹر نےسلمان شہباز کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا۔

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ کسی قسم کے ککس بیک کے شواہد نہیں ملے۔سلمان شہباز اور طاہر نقوی کے خلاف کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔

عدالت نے سلمان شہباز کوٹرائل میں 4 فروری کو طلب کر لیا۔