لاہور:سیگریٹ پینےسے منع کرنےوالی طالبہ پر ساتھی طالبات کاتشدد،ویڈیو وائرل

لاہور کے ایک نجی اسکول کی طالبات نے ہم جماعت طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا تی رہی۔

لاہور کے علاقہ ڈیفنس کے ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم طالبہ نے بتایا کہ ساتھی طالبات کو نشہ کرنے سے منع کرتی تھی جس پر 3 طالبات نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 طالبات ساتھی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں اور ساتھ ویڈیو بھی بنا رہی ہیں۔


متاثرہ لڑکی کی جانب سے واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرویا گیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد تینوں لڑکیوں کے گھر پر تالے پڑے ہیں اور لڑکیوں سمیت گھرکے تمام افراد روپوش ہیں ۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کےمیڈکل میں تشددکے شواہد ملے ہیں ،دوسری جانب مقدمے میں نامزد طالبات عائمہ،جنت اور کائنات نے گرفتاری کے ڈر سے ضمانت حاصل کر لی ہے۔ عدالت نے پولیس کو30 جنوری تک گرفتاری سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کر لی ہے۔