شہباز شریف کی بغل میں چھری ہے اور منہ میں رام رام

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے شیخ رشید اور دیگر کی گرفتاریوں کے متعلق رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی بغل میں چھری ہے اور منہ میں رام رام ۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف یوں تو قومی یکجہتی اور اے پی سی کی بات کر رہے ہیں لیکن سیاسی مخالفین کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں ۔قومی یکجہتی کی فضا کو شہباز شریف خود خراب کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لیےایف آئی اے اور پولیس کو ٹاسک دیا گیا ہے۔وفاقی حکومت اور نگران حکومتیں سب انتخابات سے فرارہونے کی راہیں تلاش کر رہی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ عدلیہ انصاف فراہم کرے گی ۔