اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,999FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان کو اپنے سکیورٹی حالات کا حل خود تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت

افغانستان کی طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے سکیورٹی چیلنجز کا حل خود نکالنا ہے۔

طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حملوں کے لیے افغان سر زمین استعمال نہیں ہو رہی، پاکستان کو پشاور دھماکوں کی مکمل تفتیش کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھی بم دھماکے اور خود کش حملے ہوتے رہتے ہیں لیکن کسی بھی دھماکے میں آج تک چھت نہیں اڑی،اس طرح سے درجنوں افراد کو جاں بحق ہوتے نہیں دیکھا۔

یاد رہے کہ پشاور کی ایک مسجد میں ہونے والے چند روز قبل پہلے دھماکے میں 100 سے زائد افراد شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔