اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

محمد حفیظ نے اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے لیےکراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نےادھوری تعلیم مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔محمد حفیظ نےکراچی یونیورسٹی کےشعبہ ہیلتھ اینڈ فیزیکل ایجوکیشن میں داخلہ لے لیا۔

محمد حفیظ نے آج صدر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے وائس چانسلرسیکریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ کریئر کے دوران تعلیم کو مکمل نہیں کر سکے۔اب ان کے پاس بہترین موقع ہےجس سے وہ بھر پور استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے، کھیل ہماری جسمانی اور ذہنی نشونما کے لیے بہت اہم ہیں ۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہمارے طالب علم آپ کےکھیل کے تجربے سے مستفید ہوں گے۔