روس سے سستا تیل کب آئے گا، مصدق ملک نے تاریخ بتا دی

وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے سستے تیل کی فراہمی اپریل میں شروع ہو جائے گی ۔

سینٹ میں رائے کا اظہار کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تمام معاملات طے پا چکے ہیں ۔مارچ کے آخر تک ڈیل کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحوالے سے تمام بنیادی معاملات طے پاچکے ہیں ،رعایت کتنی ہو گی اور پیسوں کی عدائیگی کس کرنسی میں کی جائے گی ۔روس سے کمرشل کارگو 20 سے 22 دنوں میں پاکستان پہنچا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی کمپنیوں پر پابندی عائد ہے۔ایل پی جی اور کچھ پٹرولیم مصنوعات ایران کے بارڈ سے پاکستان آ رہی ہیں ۔