اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,302FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ پتا چلے گی تو حقیقت سامنے آئے گی ،شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پتا چلے کہ آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ کیا ہے تو پھر ہی حقیقت سامنے آئے گی ۔

ہم نیوز کی خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے وہی کمٹمنٹ کی جو سابقہ حکومتوں نے کی ۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف سےڈیل کے متعلق کیا کہتے ہیں ؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسحاق ڈارکی کا کام ویسا ہے ہی جیسی آپ صحافت کر رہے ہیں ۔

الیکشن (ن) لیگ کی ٹکٹ پر ہی لڑوں گا،پارٹی کا کوئی عہدہ بھی اب قبول نہیں، شاہد خاقان عباسی

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں کی جانے والی ڈیلز کو عوام کے سامنے نہیں رکھا۔ سابقہ حکومت کے دور میں کی جانے والی غلطیوں کا بوجھ ہمیں اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن آئین کے مطابق اپنی مقررہ تاریخ کے مطابق ہی ہوں گے۔الیکشن کمیشن ہی آئین کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کی تاریخ بتائے گا۔آئین کے مطابق الیکشن 90 دن کے اندر ہی کرائے جانے ہیں ۔