عمران خان نے جنرل باجوہ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جنرل باجوہ کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر مملکت کو کط لکھ دیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھا کہ جنرل (ر) باجوہ کے متعلق کچھ روزمیں سامنے آنے والی معلومات سے واضح ہوتا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے اپنے حلف کی صریح خلاف ورزی کی ۔

عمران خان نے خط میں لکھا کہ جنرل(ر) باجوہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہم عمران خان کو ملک کے لیے خطرہ سمجھتے تھے۔جنرل باجوہ کی جانب سے ”ہم “لفظ استعمال کیا گیاجس کی تحقیق ہونی چاہیے۔

باجوہ ایک اور ایکسٹینشن کے خواہش مند تھے،نواز شریف کے علاوہ بہت سے لوگ رضامند تھے، شاہد خاقان عباسی

عمرا ن خان نے خط میں موقف اختیار کیا کہ جنرل (ر) باجوہ کو یہ اختیارکس نے دیا کہ وہ ایک منتخب وزیر اعظم کو ملک کے لیے خطرہ سمجھیں ۔یہ فیصلہ صرف عوام کا ہے کہ وہ جس کو مرضی وزیر اعظم منتخب کریں ۔

عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ کا اس ضمن میں یہ بیان دینااور خود کو فیصلہ ساز بناناآئین کے آرٹیکل 244 کی خلاف ورزی ہے۔جنرل باجوہ نے انٹرویو میں نیب کے کنٹرول کا دعویٰ بھی کیا، شوکت ترین کے مقدمات ختم کرانے کا انہوں نے اعتراف کیا۔آئین کے تحت یہ دعوی ٰ بھی حلف کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں عمران خان کی جانب سے جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے کی گئی آئین کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی صدرمملکت کو بجھوائی گئی ہیں ۔