آڈیو لیک پر چوہدری پرویز الٰہی کا موقف بھی سامنے آ گیا

آڈیو لیک کے حوالے سے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کا موقف بھی سامنے آگیا، پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں ،محمد خان بھٹی کے حوالے سے ایک وکیل سے بات ہوئی جس کوغلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی 10 دن سے لاپتہ ہیں ، ان کی اہلیہ نے بازیابی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ اس وقت عدلیہ کے خلاف ایک منظم مہم چلا رہی ہے،ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ،عدلیہ اس وقت قوم کی امیدوں کا محور ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ حکومت س وقت انتقامی کارروائیوں پر اتری ہوئی ہے،یہ مخالفین پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو جیلوں میں بند کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے رانا ثنا اللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ان کے منہ میں جو آتا ہے بولتے جاتے ہیں ۔