اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,827FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کا معاملہ :چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے پنجاب اورکے پی کےمیں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس لے لیا۔جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے امعاملہ چیف جسٹس کو بھیجا تھا۔

چیف جسٹس نے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا اور از خود نوٹس پر سماعت کیلئے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

سانحہ بارکھان :صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کوئٹہ سے گرفتار

لارجر بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ازخود نوٹس میں دیکھا جائے گا کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے؟ حکومت کی ذمہ داری ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئین کےمطابق الیکشن کرائے۔