اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت:مارکس شیٹ نہ دینے پر طالب علم نے کالج پرنسپل کو آگ لگا دی

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور کے فارمیسی کالج کے سابقہ طالبعلم آشوتوش شریواستو نے کالج کی پرنسپل کو اس وقت آگ لگائی جب وہ کالج پڑھانے کے بعد اپنے گھر کی طرف واپس جا رہی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نےپرنسپل پرلگی آگ بجھائی اور انہیں اسپتال منتقل کیا۔

اندور پولیس کے مطابق کالج کی پرنسپل 54 سالہ ویمکتا شرما کا جسم تقریباََ 90 فیصد جل چکا تھا۔ متاثرہ پرنسپل کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملزم کے ہاتھ اور سینے پر زخم آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے کالج چوکیدار نے ملزم کو پکڑکر پولیس کےحوالے کر دیاملزم نے دوران حراست اقبال جرم بھی کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب ملزم نے دوران تفتیشکہا کہ 7ویں اور 8 ویں سمسٹرز کے امتخانات دینے کے بعد اسکا رزلٹ جولائی 2022 میں آیا تھا، اس نے کالج کی انتظامیہ سے اپنی مارک شیٹفراہم کرنے کی درخواست کی تھی، کئی بار اصرار کرنے کے باوجود اسے مارک شیٹ نہ فراہم کی گئیجس کے باعث طیش میں آ کر انتہائی قدم اٹھایا۔