اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جاوید اختر کاممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بیان پر پاکستانی اداکاروں کا سخت رد عمل

بھارتی فلم رائٹر اور شاعر جاوید اخترکی جانب سے حال ہی میں ایک بیان دیا گیا جس میں انہوں نے ممبئی حملوں میں پاکستان کو براہ راست ملوث قرار دیا۔ بھارتی مصنف کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر صارفین اور پاکستان شو بز انڈسٹری کی اہم شخصیات کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی شاعر جاوید اخترنے لاہور میں منعقدہ فیض فیسٹول میں شرکت کی جہاں انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ممبئی کے لوگ ہیں ہم نے دیکھا کہ کیسے حملہ ہوا تھا،وہ لوگ ناورے یا مصر سے تو نہیں آئے تھے،وہ لوگ ابھی بھی اسی ملک میں گھوم رہے ہیں ،ایک بھارتی کے دل میں شکایت ہو تو آپ کو برا نہیں منانا چاہیے“۔

اسحوالے سے اداکار شان نے جاوید اختر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کو گجرات میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام کا تو معلوم ہے لیکن یہ اس پر خاموش ہیں ۔اب یہ پاکستان میں آکر ممبئی حملوں کے قاتلوں کو ڈھونڈھ رہے ہیں ۔اس کو ویزا کس نے دیا۔

ادکاار فیصل قریشی نے کہا کہ آپ نےپاکستان میں بیٹھ کر اتنی بڑی بات اتنی آسانی سے اس لیے کہہ دی کیونکہ یہاں اظہار رائے کی آزادی ہے۔اب آپ بھارت میں پہنچ کر کشمیر اور گجرات کے مسلمانوں کے حق کی بات کریں ، اس پر بھی بہادری دکھائیں ۔