اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,636FansLike
9,993FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

تاجکستان میں 7اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ

تاجکستان اور چین میں 7اعشاریہ 2 شدت کازلزلہ ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تاجکستان اور چین کے شہر کاشغرمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلے کے باعث دنوں ملکوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلے کا مرکز چین سے 82 کلومیٹر دورتھا۔تاجکستان میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔

اس قبلرواں ماہ ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے میں اب تک 45 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں ۔متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا عمل تاحال جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں مہینوں لگ سکتے ہیں ۔