اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاکستان نے 159 بھارتیوں کو گرین پاسپورٹ جاری کر دیے

پاکستان میں گزشتہ 5سالوں میں 254 غیر ملکیوں کو گرین پاسپورٹ جاری کیےجن میں 159 بھارتی بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے 5 سالوں میں4 افغان، 3 چینی، 4 بنگلہ دیشی،1 اطالوی، 1 سوئس، 3 امریکی، 2کینیڈین اور 4 برطانویشہریوں کو قومی شہریت دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شادیوں، خاندانی تعلقات، نوکریوں اور سیٹلمنٹ کے حوالے سے غیر ملکیوں کو شہریت دی گئی ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف ایکشن ہو گا،رانا ثنااللہ

ان کے علاوہ فلپائن، برما، کرغزستان، مالدووا،سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کے شہریوں نے بھی اس عرصے میں پاکستانی شہریت حاصل کی ہے۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ دو ہندوستانیوں کو پاکستانی شہریت دی گئی تھی2022 میں 18،2021 میں 27، 2019 میں 55، 2018 میں 43، 2020 میں 18 کو پاکستانی شہریت دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے پاس منظوری کے لیے ہزاروں درخواستیں زیر التوا ہیں۔