اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف ایکشن ہو گا،رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ انا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامے پر ایکشن ہو گا۔

رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ تین سے چا سوورکر نما غنڈوں نےجوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

انتخابات 90 روز سے آگے گئے تو پھر کبھی نہیں ہوں گے: فواد چوہدری

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت میں ایسی حرکت کی گئیں جو کہ توہین عدالت ہے۔یہ سب لاڈ پیارکا نتیجہ ہے، عدالتیں اس فتنے کوخاص ٹریٹمنٹ دے رہی ہیں، عدالتوں میں رات 10 بجے تک عمران خان کے پیش ہونے کا انتظار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہہائیکورٹمیں اسلام آباد میں ڈنڈا بردار کارکن نے میڈیا کو ویڈیو بنانے سے بھی روکا۔