اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حمزہ علی عباسی کی ٹی وی ڈراموں میں واپسی

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی سیریل”جان جہاں“کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر واپسی ہورہی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے انسٹاگرام پر مداحوں کو واپسی کی خوش خبری دیتے ہوئے ڈرامے کا ٹیزر بھی شیئر کیا۔

اداکار نے لکھا کہ”جان جہاں“ کو آپ کے سامنے پیش کرنےپر خوشی محسوس ہورہی ہے،اس سیرل کو ردا بلال نے تحریر کیا اور قاسم علی مرید نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

اداکار نے مزید لکھا کہ میرے نئے ڈرامے کو ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے اور وہ جلد آپ کو اسکرین پر نظر آئے گا۔

حمزہ علی عباسی پاکستان کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ ایک سال قبل انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔