اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

انتخابات 90 روز سے آگے گئے تو پھر کبھی نہیں ہوں گے: فواد چوہدری

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات 90 روز سے آگے گئے تو پھر کبھی الیکشن نہیں ہوں گے۔سپریم کورٹ میں تمام وکلا کا موقف تھا کہ الیکشن 90 دن میں ہونے چاہئیں۔

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کا اعلان کس نے کرنا ہے؟ عدالت میں اس سوال پر بحث ہوئی، یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم مقدمہ ہے جس کا فیصلہکلسنایا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں سیاسی جماعتیں پولیٹیکل فریم ورک کی جانب بڑھیں جبکہ عدالت سے استدعا کی کہ آئین کے مطابق چلنا چاہیے، اگر 90 روز سے آگے گئے تو پھر کبھی الیکشن نہیں ہوں گے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا معاملہ: 25 افراد کے خلاف مقدمہ درج

فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس منصور نے اتفاق رائے سے تاریخ طے کرنے کا کہا، ماضی میں رفیق تارڑ کو استعمال کر کے ججوں کو تقسیم کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) اب دوبارہ اسی روش پر چل پڑی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے، سپریم کورٹ کو عوامی بحث کا حصہ نہ بنایا جائے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے خود کو ضیاءالحق کا جانشین ثابت کیا ہے، سپریم کورٹ کے ججز پر ہے کہ تقسیم کا حصہ بنتے ہیں یا آئین کا تحفظ کرتے ہیں۔