اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بابر اعظم کی گاڑی کولاہور ایکسائز پولیس کے اہلکاروں نے روک لیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو لاہور میں ایکسائز پولیس کے اہلکاروں نے روک لیا ۔
رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لاہور کے لبرٹی چوک سے گزر رہے تھے ، کہ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے ان گاڑی کو روک لیا ۔
بابر اعظم کی گاڑی پر ٹیکس کی ادائیگی کا ٹوکن چسپاں دیکھ کر عملے نے بابر اعظم کو قانون کی پیروی کرنے پر سراہا ۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی تفریق کے ڈیوٹی انجام دینا اور چیکنگ کرنا قابل تعریف ہے ۔
اس موقع پر بابراعظم نےمداحوں کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں، لاہور میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔