اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حاضر سروس جج قتل،واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا

اسلام آباد: تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے احتساب بیورو کے حاضر سروس جج کو قتل کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 8 میں ہونے والی مبینہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ڈاکو کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ،پولیس کے مطابق 5 ملزمان وارادت کے لیے گھر میں داخل ہوئے ، جہاں مزاحمت پر فائرنگ ہو ئی اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے احتساب بیورو آزاد کشمیر کے جج سردار امجد اسحاق جاں حق ہو گئے، جب کہ ایک ڈاکو فرہادزخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پرپہنچے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتےہو ئے رپورٹ طلب کر لی اور ایس پی صدر کو خود موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنے کی ہدایت کی، بعدازاں لاش کو پوسٹ مارٹم جب کہ زخمی ڈاکو کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں ،گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔