اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

معلوم کرنا چاہتا ہوں اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ہمیں دوڑ سے باہر رکھنا ملک کے لیے کیسے فائدہ مند ہو گا:عمران خان

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میںچیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ ملک میں 70 برسوں میں فوج بلواسطہ یا بلاواسطہ اقتدار میں رہی ہے،
فوج کا حکمرانی میں کوئی دخل نہ رہے یہ سوچنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں بات چیت اس لیے کرنا چاہتا ہوں تاکہ معلو م ہو سکے کہ یہ کیا سوچ رہے ہیں،مجھے اس بات پر قائل کر لیں کہ یہ سب پاکستان کے لیے درست ہے تو میں اتفاق کر لوں گا ، فی الحال صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں اور دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 9 مئی کو چھوڑ کر جانے والے رہنماؤں کی جگہ نوجوانوں کی تقرریاں کروں گا تاہم خدشہ ہے کہ انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گااور یہ مجھے بھی جیل میں ڈال دیں ۔
۔ عمران خان کا یہ کہنا تھا کہ میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب میں اپنا ووٹ بینک کھو دوں گا ،کوئی بھی سیاسی جماعت کمزور اس وقت ہو تی ہے جب اس کا ووٹ بینک سکڑنے لگتا ہے،میرے لیے یہ بڑا بحران نہیں ۔
مزید یہ کہ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حقیقت میں ہمیں مارشل لا کا سامنا ہے،حیران وہ اس سب سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ، معاشی اشیاریے بدترین صورتحال کا بتا رہے ہیں ، معلوم کرنا چاہتا ہوں اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ہمیں دوڑ سے باہر رکھنا ملک کے لیے کیسے فائدہ مند ہو گا۔