اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کتنے عمران آئے اور کتنے عمران چلے گئے:فردوس عاشق اعوان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ی سارے غبارے ہیں، ایک سوئی چھبی اور ہوا میں غائب ہو گئے۔
کتنے عمران آئے اور کتنے عمران چلے گئے، گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کو سیاست کے بجائے عداوت پر اکسایا، عمران خان کی ٹیم میں رہی ہوں ، معلوم ہے کہ ان کی تسکین کس چیز میں ہے ۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے طرم خان دیکھے ہیں، پرانے لوگوں کو بھی پتہ ہے کہ پہلے 6 ماہ ہی تماشہ شروع ہو گیا تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ”خان صاحب آپکی سیاست کا ٹرننگ پوائنٹ ہے ، آپ کو سوچنا ہو گا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 9 مئی واقعے کی مذمت کرتی ہوں ، شیطانی دماغ نے اللہ کا گھر بھی نہ چھوڑا ، یہ سب گیس کے غبارے ہیں ، ٹائیگر فورس کو 9 مئی کے دن کیلئے ہی تیار کیا گیا تھا ۔