اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان کی اے ٹی سی اور ہائیکورٹ آمد ، ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے

لاہور: عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت اور ہائی کورٹ میں آکر اپنے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے۔
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان تین مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کےلیے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے، عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں سابق وزیراعظم کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے اور اس سلسلے میں انہیں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عمران خان کے تینوں مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور کر لیے۔
بعد ازاں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچے جہاں انکے ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئے،ظل شاہ کیس میں عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے لاہور ہائی کورٹ نے منظور کر لیے، جس کے بعد عمران خان وہاں سے روانہ ہو گئے۔