اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیاست دانوں کے بھیس میں چھپے شرپسندوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے:وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریاست کی علامتوں پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سیاستدانوں کے بھیس میں شرپسندوں اور آگ لگانے والوں نے ریاستی علامتوں پر حملے کیے، ایسے لوگ مذاکرات کے حقدار نہیں ،ایسے شرپسند عناصر کو ان کے کیے کی سزا ملنی چاہیے ، جمہوری ممالک میں ایسا ہی ہوتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مذاکرات سیاسی عمل کا حصہ ہو تے ہیں جن کی مدد سے جمہوریت پختہ ہو تی اور پروان چڑھتی ہے ، متعدد سیاسی اور آئینی کامیابیاں مذاکرات کے ذریعے سے ہی حاصل کی جاتی ہیں،المختصر ہی کہ سیاست دانوں کے بھیس میں چھپے شرپسند عناصر سے گفتگو نہیں ہو سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد پولیس حکام کی جانب سے پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنو ں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔