اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان کا عارف علوی سے رابطہ منقطع ،میسجز کا جواب بھی نہیں دے رہے،ذرائع

لاہور :تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ منقطع کر لیا ہے اور انکے میسجز کا جواب بھی نہیں دے رہے ۔
نیوز ویب سائٹ ” وی نیو ز “ نے اپنے نمائندے زبیر علی خان کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ناراضی کے باعث رابطہ منقطع کر چکے ہیں ،دونوں رہنما ؤں کے درمیان آخری رابطہ ایک ہفتے قبل ہوا تھا ، جس کے بعد عمران خان صدر مملکت کے میسجز کا جواب نہیں دے رہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے 9 مئی کے واقعے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے یکے بعد دیگرے پارٹی چھوڑنے پر عمران خان کے نتیجہ میں رہائی کے فوراََ بعد صدر مملکت نے پولیس لائنز میں عمران خا ن سے ملاقات کی تھی، ڈھائی گھنٹے کی اس طویل ملاقات کے دوران بھی صدر مملکت نے اداروں کے افسران پر تنقید کرنے سے گریز کرنے اور عسکری حکام کے ساتھ تناؤ کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

،صدر مملکت نے کہاتھا کہ عسکری حکام اور اداروں کے افسران پر تنقیدکرنے سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے ، دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 26 مئی کو سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد قانون نافذ العمل ہو چکا ہے ۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی نے اس حوالے سے بھی عمران خان سے کوئی مشاورت نہیں کی۔