اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

 سعودی بریگیڈیئر جنرل بیٹے کو بچانے کی کوشش میں سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

ریاض: بیٹے کو بچانے کی کوشش میں بریگیڈیئر جنرل سالم بن مسلم آل عبید السھلی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر سالم بن مسلم اہل خانہ کے ساتھ ہاف مون بیچ برپکنک منانے آئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندر میں نہاتے ہوئے انکے بیٹے دور نکل گئے اور لہروں کے شکنجے پھنس گئے ۔

رپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر سالم نے تیراکی کرتے ہوئے اپنے جوان بیٹےکو بچانے کی سمندر کی گہرائیوں میں اتر گئے کو بچانے میںکامیاب ہو گئے تاہم ساحل تک پہنچتے پہنچتے وہ نڈھال ہو چکے تھے اور ایک بڑی لہر بریگیڈیئر سالم کو اپنے ساتھ بہا کر لے گئی۔

بریگیڈیئر سالم بن مسلم کی اندوہناک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سعودی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ دلیر فوجی افسر سالم بن مسلم نے اپنے بیٹےکو بچاتے ہوئے جان کی بازی لگا دی۔

مزید یہ کہ بریگیڈیئر سالم بن مسلم کے بچے کی حالت کے بارے میں کوئی ختمی خبر تاحال موصول نہ ہو سکی ۔