اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چیئر مین آئی سی سی گریگ بار کلے لاہور پہنچ گئے

لاہور : چیئر مین آئی سی سی گریگ بار کلے نجی ایئر لائنز کی پرواز سے لاہور پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئر مین آئی سی سی گریگ بار کلےنجی ایئر لائنزکی پرواز سے لاہور پہنچے۔

پی سی بی کے سینئر عہدے داروں نے انہیں ائیر پورٹ پر خوش آمدید کیا ، چیئر مین آئی سی سی دبئی سے لاہور پہنچے۔

پی سی بی نے چیئر مین آئی سی سی کو لاہو ر کے علامہ اقبال ایئر پورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا۔

ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے جب کہ آئی سی سی چیئر مین پاکستان دورے پر خوش دکھائی دیئے،پی سی بی چیف آپر یٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے ساتھیوں کے ساتھ مہمانوںکا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2004ء کے بعد پہلا موقع ہے کہ جب آئی سی سی کے دو اعلیٰ حکام لاہور آئے ہیں ،2008ء میں آخری بار رائے مالی نے بطور آئی سی سی چیئر مین لاہور کا دورہ کیا تھا، آئی سی سی کا وفد نجم سیٹھی اور دوسرے حکام سے ملاقاتیں کرے گا ۔

آئی سی سی فنانشل ماڈل میں پی سی بی کے حصے پر مشاورت ہو گی، اسکوایجنڈے میں سب سے اوپر رکھا جا ئے گا۔

2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھی اہم امور زیر بحث ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ ویمنز لیگ پر بھی آئی سی سی وفد کو اعتماد میں لے گا، آئی سی سی حکام دو روز تک لاہور میں قیام کریں گے۔