اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بیو ی نے مجھے کبھی کوئی گفٹ نہیں دیا ، شاہ رخ خان کا انکشاف

ممبئی : بالی ووڈ کنگ شارخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انکی اہلیہ گوری خان نے انہیں کبھی گفٹ نہیں دیا ۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا ” گوری مجھے گفٹ نہ دینے پر کہتی ہے کہ وہ ایسے شخص کو کیا گفٹ دے جس کے پاس سب کچھ ہے اور میں بھی ہوں“۔

شاہ رخ خان نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہو ئے بتایا جب وہ ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی وجہ سے کچھ عناصر لندن میں علاج کیلئے رہ رہے تھے تو ایک مرتبہ انہوں نے ایک ٹی شرٹ خریدی، گھر لا کر پتہ چلا کہ وہ انکے سائز سے بڑی ہے ۔

شاہ رخ خان نے بتایا میں نے” گوری سے کہاکہ وہ ٹی شرٹ تبدیل کرا دے،گوری ٹی شرٹ لے گئی اور اس نے واپسی پر مجھے بتایا کہ اسٹور والے ٹی شرٹ واپس نہیں لیتے “ اداکار کا کہنا تھا ” جب یہ بات میں نے اپنے دوستوں کو بتائی تو انہوں نے مجھے یہ بتا کر حیران کر دیا کہ گوری نے اس ٹی شرٹ کے بدلے ہینڈبیگ خرید لیا ہےاور وہ سمجھتی ہے کہ بیمار کو نئی شرٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔

کنگ خا ن اپنی اگلی فلم ”جوان “ میں نظر آئیں گےجسے ایٹلی نے ڈائر یکٹ کیا ہے اور یہ رواں برس ریلیز ہو گی ۔