ایسا ملک جہاں تمام افراد کی عمریں راتوں رات ایک سال سے کم ہو گئیں

دنیا کا ایسا ملک جہاں تمام افراد کی عمریں راتوں رات ایک سال سے کم ہوگئیں ہیں ؟

جنوبی کوریا میں عمر کا حساب رکھنے والے طریقہ کار کو غیر ضروری قرار دے کر عالمی معیار کو اپنا یا جا رہا ہے ۔

28 جون سے جنوبی کورین شہریوں کی عمر سرکاری دستاویزات میں ایک سے 2 سال تک کم ہو جائے گی ، جنوبی کورین پارلیمان کی جانب سے شہریوں کی عمر میں کمی کے قانون کی منظوری 2022 میں دی گئی تھی اور اب اس پر عملدر آمد ہو رہا ہے ، جنوبی کوریا میں پیدائش کے وقت بچے کو ایک سال کا قرار دیا جاتاہے اور یکم جنوری کو عمر میں ایک سال کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

اس سے ہٹ کر بھی قانونی مقاصد کیلئے عمر کا ایک الگ سسٹم بھی جنوبی کوریا میں موجود ہے جس کے تحت پیدائش کے وقت عمر تو ایک دن کی ہو تی ہر سال یکم جنوری کو عمر میں ایک سال کا اضافہ کر دیا جا تا ہے۔

1960 کی دہائی سے جنوبی کوریا میں طبی ریکارڈ میں عمر کا حساب رکھنےوالے عالمی معیار کو مدنظر رکھا جاتا ہے یعنی پیدائش کے وقت ایک دن اور پھر سالگرہ پر ایک سال کا اضافہ ، مگر اب تمام سسٹمز کو 28 جون 2023 سے ختم کیا جا رہا ہے کم از کم سرکاری دستاویزات میں اس قانون کے تحت عمر بھر کا حساب رکھنے کیلئے عالمی معیار کو اپنا یا جائے گا ۔

جنوبی کوریا کے صدرYoon Suk Yeol گزشتہ سال اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عوامی رائے کے باعث اس تبدیلی کی کوشش کر رہے تھے ، جنوبی 2022 میں ایک ریسرچ پول میں بتایا گیا تھا کہ تین چوتھائی کورین شہری عمر کا حساب رکھنے کیلئے عالمی طریقہ کارکو اپنانا چاہتے ہیں، اس وقت انکا کہنا تھا کہ اب کوئی عمر پوچھتاہے تو جواب دینے سے پہلے ہمیں کافی دیر تک سوچنا پڑتا ہے ۔