اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سلمان خان کو ضرور قتل کریں گے:گینگسٹرگولڈی برار

کینیڈا میں مقیم بھارت کو انتہائی مطلوب گینگسٹر گولڈی برار نے ایک بار پھر بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ہم بالی وڈ اداکار کو ضرور قتل کریں گے ۔

بھارت کے مشہور پنجابی سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈسمجھے جانے والے گولڈی برارکے قریبی ساتھی لارنس بشنوئی کیجانب سے بھی چندماہ قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

سلمان خان کے قریبی دوست کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا تھا کہ ہم تمہارے باس سلمان خا ن سے بات کرنا چاہتے ہیں ، یقیناََاس نے لارنش بشنوئی کا انٹرویو دیکھا ہو گا ، اگر نہیں دیکھا تو اسے دکھا دوں ، اگر وہ اس معاملے کوختم کرنا چاہتا ہے تو اسے گولڈی برار سے بات کرنی چاہیے ، اگر سلمان خان ملاقات کرنا چاہتے ہیں ، اس مرتبہ ہم تمہیں اطلاع کر رہے ہیں لیکن اگلی مرتبہ حیرانی ہو گی ۔

سلمان خان کو30 اپریل کو قتل کر دوں گا،دھمکی آمیزکال موصول

ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں گولڈی برار نے کہا ہے کہ ہم اسے قتل کریں گے اور ہم اسے ضرور قتل کریں گے ، بھائی لارنس بشنوئی نے کہا تھا کہ ہم معافی نہیں مانگیں گے۔

بابا اس وقت رحم دیکھائیں گے جب وہ رحمدلی محسوس کریں گے، اپنے انٹرویو کے دوران گولڈی برار کا کہنا تھا کہ ہم جب زندہ ہیں سلمان خان کی طرح اپنے سارے دشمنوں کے خلاف اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

سلمان خان ہمارا ٹارگٹ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ سلمان خان کو قتل کر نے کیلئے کوششیں کرتے رہیں گے ، جب ہم کامیاب ہوں گے تو آپ کو پتہ چل جائے گا ۔