اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مل جل کر رہنے میں رحمت اور الگ الگ ہونے میں مصیبت ہے:امام کعبہ

اما م کعبہ الشیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مل جل کر رہنے میں رحمت اور الگ الگ ہو نے میں مصیبت ہے۔

میدان عرفات سے خطبہ حج دیتے ہو ئے اما م کعبہ نےکہا کہ اللہ نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے،اللہ نے تفرقہ کی باتوں سے دور رہنے کا حکم دیاہے ، اللہ ایک ہے ، اللہ ایک ہے ، اسکے سوا کوئی معبود نہیں ،اے مسلمانوں اللہ سے ڈرو، اللہ کی اطاعت کرو، ہمیں صرف اللہ کی عبادت کرنی ہے ۔

اے ایمان والو! اللہ ایک ہے اسکی عبادت کرو، اسکی عبادت تم پر واجب ہے ، اور سب تعریفیں اللہ کیلئے ہیں۔

اما م کعبہ کا خطبے دوران کہنا تھا کہ میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، دن رات کا آنا جانا ، اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں ،ہر نبی نے یہاں آکر دعوت دی کہ اللہ کی بندگی کرو، اللہ کا حکم مانو، تمام مسلمان متحد ہیں ، توحید کی دعوت تمام نبیوں میں مشترکہ رہی ہے ۔

اما م کعبہ نے پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ نماز قائم کریں ، حاکمیت اور حقیقی حکمرانی اللہ تعالیٰ کی ذات کی ہے ، اللہ نے فرمایا جس نے کتاب میں اختلاف کیا وہ ہدایت سے دور ہیں ، قرآن کریم میں مسلمانوں کو آپس میں جڑ کر رہنے کا حکم ہے ،اچھے اخلاق سے دوسروں کے دل میں جگہ پیدا ہو جاتی ہے۔

الشیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اللہ کی اطاعت کرو، حدود اللہ کا خیال رکھو، لوگوں کی زبانیںاور رنگوں کا مختلف ہونے میں بہت نشانیاں ہیں ، مل جل کر رہنے میں رحمت اور الگ الگ ہونے میںمصیبت ہے ، اتفاق پیدا کرنا معاشرے، خاندان اور ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

امام کعبہ نے مزید یہ کہاکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں صبر کی تلقین کی ہے ، والدین، میاں، بیوی اور بچے کے حقوق کو اللہ نے واضح کر دیا ہے ، مسلمان وہی ہے کہ جو وہی اپنے لیے پسند کرے جو دوسروں کیلئے کرتا ہے ۔