عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے،الیکشن کمیشن کا حکم

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں زیر سماعت توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور اسلام آباد پولیس کو انہیں گرفتار کرکے کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے کل 10 بجے پیش کیا جائے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے