کولمبو: دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں صرف 166 رنز بنا سکی۔

میزبان ٹیم پاکستانی بالرز کے سامنے زیادہ دیر تک ٹک نہ سکی ، سری لنکا کیجانب سے ڈی سلوا نے 57، چندی مل نے 34 رنز اسکور کیے ، پاکستان کیطرف سے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے 3 جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ، نسیم شا ہ نے انجیلو میتھوز، دنیشن چندی مل اور سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کو 17 رنز پر پویلین چلتا کیا ، جبکہ ابرار احمد نے بیٹر سد یرا، دھننجیا ، اسیتھا فرنینڈو اور رمیش مینڈس کو آؤٹ کیا۔

سری لنکن اوپنر نشان مدوشکا اور پر بھات جے سوریا کوشان مسعود نے زبردست رن آؤٹ کیا ، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے کوشال مینڈس کو آؤٹ کیا ، پہلے دن کھانے کے وقفہ تک پاکستانی بالرز نے سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

پاکستانی شاہین آخر تک لنکن ٹیم پر حاوی رہے ، ٹیم کی ساتویں وکٹ 133 رنز پر گر گئی ، میزبان ٹیم کی آٹھویں وکٹ 136 رنز اور نویں وکٹ 163 رنز پر گری ۔

یاد رہے کہ سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ، دو ٹیسٹ کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔