اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اگر گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو مہوش حیات سے کروں گا : حسن شہریار

کراچی : پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنز حسن شہریار یسین کا کہنا ہے کہ اگر انہیں گن پوائنٹ پر شادی کیلئے کہا گیا تو وہ مہوش حیات سے شادی کریں گے ۔

حال ہی میںحسن شہریار ایک نجی پروگرام شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے بچپن سمیت زندگی کے کئی واقعات کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی ، اگر گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو کس سے کریں گے ؟

اس سوال کے جواب میں حسن شہریار نے کہا کہ وہ گن پوائنٹ پر مہوش حیات سے شادی کرنا چاہیں گے کیونکہ کسی بھی رشتے میں دوستی بہت ضروری ہے اور مہوش انکی بہت اچھی دوست ہیں ۔

اپنے بچپن کے دنوں کو یا د کرتے ہو ئے معروف ڈیزائن نے بتایا کہ وہ نیو یارک میں پیدا ہوئے جبکہ انکا آدھا بچپن لندن میں گزرا، ایچ ایس وائی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کے کندھوں پر بیٹھ کر پہلی مرتبہ برطانوی شہزاد دی لیڈی ڈیا نا کو انکی شادی کے دن دیکھا تھا اور ڈیانا کو دیکھ کر ہی انہیں ڈیزائنز بننے کا شوق پیدا ہوا۔

حسن شہریار نے بتایا کہ انہوں نے ڈیانا کی شادی سے واپس آکر ٹشو پیپر کی مدد سے ڈیانا کی شادی کے جوڑے جیسا گاؤن بنایا جو انہوں نے اپنی بہن کی گڑیا کو پہنایا تھا ۔