نائیجرین شخص ورلڈ ریکارڈ بنانے کے چکروں میں آنکھوں کی بصارت کھو بیٹھا

نائیجریا: نائیجرین شخص مسلسل رونے کا نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش میں کچھ وقت کیلئے نابینا ہوگیا ، اسکے چہرے پر ہفتوں سوجن رہی اور آنکھوں پر ورم موجود رہا ۔

ٹیمبو ایبیرے نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے مسلسل ایک ہفتے رونے کی کوشش کی لیکن وہ درمیان میں ہی نابینا ہو گیا ، اور اسکے سر میں شدید در بھی رہا ۔

نائیجریا میں لوگ تیزی سے عالمی ریکارڈ بنانے میں دلچسپی لے رہے ہیں ، مئی 2023ء میں ایک خاتون شیف نے مسلسل 93 گھنٹے اور 11 منت تک کھانے بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا، اس کے بعد اب ٹیمبو نے مسلسل رونے کی کوشش کی ہے اور اسکے سامنے والے کھلاڑی ایک ایک کرکے رخصت ہوتے رہے ۔
اگرچہ ٹیمبو نے باضابطہ طور پر گنیز بن آف ورلڈ ریکارڈ کو نہیں بلایا تھا لیکن ریکارڈ کیلئے انہیں مسلسل ایک ہفتے تک رونا تھا تاہم انہیں درمیان میں ہی رونا دھونا چھوڑنا پڑا کیونکہ انکی بصارت جواب دے گئی تھی اور سر میں شدید درد تھا ، انکا ارادہ تھا کہ اب وہ دوبارہ اس ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے ۔