بھارت میں سینئر پولیس آفیسر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

بھارت میں سینئر پولیس آفیسر نے بیوی اور بھتیجے کو قتل کر کے خودکشی کر لی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں 57 سالہ اسسٹنٹ پولیس کمشنر نے پہلے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر خود اپنی بھی جان لے لی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ تقریباََ رات ساڑھے تین بجے پیش آیا ، اسسٹنٹ پولیس کمشنر بیزایریا میں واقع بنگلے میں رہائش پذیر تھے اور انہیں حال ہی میں امروتی میں اے سی پی تعینات کیا گیا تھا ۔

پولیس کے مطابق اے سی پی نے اپنی بیوی کے سر میں گولی ماری جس کے بعد گھر میں موجود انکے بیٹے اور بھتیجے نے گولی چلنے کی آواز سن کر کمرے کا دروازہ کھولا تو انہوں نے بھتیجے پر بھی فائرنگ کر دی، جس سے وہ سینے پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ، تینوں کی لاشیں ایک کمرے سے ملی ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اے سی پی کی بیوی کی شناخت 45 سالہ مونی اور بھتیجے کی شناخت 35 سالہ دیپک کے نام سے ہوئی ہے ۔